نیلسن ۔ 5 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بیٹنگ کے میدان میں سری لنکا کے سابق کپتان تلکرتنے دلشان کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حاصل کیا، آئن مورگن 84 میچز میں 1894 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 نصف سنچریاں شامل ہیں، تلکرتنے دلشان نے 80 میچوں میں 1889 رنز بنائے، واضح رہے کہ آئن مورگن ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔