آئیسکوریجن کے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے ، ترجمان آئیسکو

98

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)ریجن کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز پر فالٹ،ٹرانسفارمرز کی ٹرپنگ اور انفرادی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے ازالہ کے لئے کمپلینٹ سٹاف متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق صارفین بارش کے دوران کھمبوں ،ٹرانسفارمرز، میٹرز اور تاروں سے مناسب فاصلہ رکھیں ،گیلے ہاتھوں اور جسم کے ساتھ برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ، احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کا اندراج متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبر یا ہیلپ لائن 118 پر کروائیں ۔