- Advertisement -
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں (کل) جمعہ کو بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق جمعہ 3 مئی کو صبح8بجے تا دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،آفندی کالونی فیڈر،4 مئی کو صبح8بجے تا دن ایک بجے تک، اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر فیڈر ، راولپنڈی سٹی سرکل،سی بلاک،ایم ایچ، ون ، ٹو ،
- Advertisement -
تھری ،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورگاہ،فوجی فائونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،اے او ڈبلیو ایچ ایس ،ولایت کمپلیکس ،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو فیڈرز، اٹک سرکل،ملہوالی فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔
- Advertisement -