آئیسکوکے تمام آپریشن سرکلز انچارج کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو

56

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں جمعرات 21نومبرصبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام ریت میرج ہال ٹی ایم سی سی این جی سروس روڈ کھنہ ڈاک،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام سہام سب ڈویژن، ایس سی راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام مورگاہ سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل بمقام پنڈی گھیب سب ڈویژن،ایس ای جہلم سرکل بمقام بھڈانہ سب ڈویژن اور ایس ای چکوال سرکل بمقام سٹی اوررورل تلہ گنگ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے جن کی براہ راست نگرانی چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان کریں گے۔

صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے کھلی کچہریوں میں شرکت کریں، مزید معلومات کے لئے کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 34-9252933-051 پر رابطہ کریں ۔