آئیسکو ، بجلی بندش کا شیڈول جاری

201
آئیسکو

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل (پیر)09اکتوبر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ09 اکتوبر2023،صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،ایس ای ایس،فضل گھی،این ڈی سی۔1،ایچ الیون فور،آئی ٹن ٹو، نیو ایکسچینج،کڈنی سینٹر،ڈاکٹر اے کیو خان،اسلامک یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی،جی ٹن ون،جی ٹن ٹو،جی ٹن فور،جی نائن ون،سی ڈبلیو او،محفوظ شہید،کلب۔I،فلٹریشن پلانٹ، سکیم۔II،چٹھہ بختاور،اے کیو خان،گالف سٹی،انڈسٹریل۔I،II،III،وارد، اولڈ پی ٹی این،اتحاد فونڈری،ایس ایچ سٹیل،صدیقی سٹیل،یوفون فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک نجو،راجہ سلطان،

عید گاہ،عزیز آباد،پیپلز کالونی،نیو ملپور،6th روڑ،ٹی اینڈ ٹی،پی ٹی سی ایل،باغ سرداراں،سوشل سیکورٹی،راجہ آباد،انڈسٹریل،ڈھوک حسو، پیرودھائی،کیرج فیکٹری فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورگاہ، پارک ویو،پنڈی بورڑ،میجر ریاض،لالہ زار،جھاورہ،یو سی لکھن فیڈر، اٹک سرکل،ایچ ایم سی روڑ،ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،اے ڈبلیو ٹی فور،ایم وی ایچ ایس،ایم پی سی ایچ ایس بی۔17، پسوال،سرائے خربوزہ،بولینوال فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔