اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سسٹم کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں ریجن کے مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات میں بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرزسے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس، ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 13 نومبر2023 صبح 08:00بجے تا دن 01:00 بجے تک، اسلام آباد سرکل،ایس ای ایس، فضل گھی، این ڈی سی۔آئی اور ایچ الیون فور، آئی ٹین ٹو ، نیو ایکسچینج، کڈنی سینٹر، ڈاکٹر اے کیو خان، اسلامک یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، جی ٹین ون، جی ٹین ٹو، جی ٹین فور، جی نائن ون، سی ڈبلیو او، ڈھوک نجو، راجہ سلطان، عید گاہ فیڈرز، صبح09:00 بجے تا دن02:00 بجے تک، رہاڑہ، آزاد شہید،
لہتراڑ روڑ، چٹھہ بختاور، ترامڑی، نیو وحید آباد، آئی ایس آئی فیڈرز، صبح 08:00 بجے تا دن01:00 بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل، ریس کورس، این آر سی، ڈھوک چوہدریاں، بجنیال، نوگزی، اظہر آباد، حیال فیڈرز چکوال سرکل، پتوالی، بھڈیال فیڈرز، صبح09:00 بجے تا شام04:00 بجے تک، جی ایس او سرکل، آر سی سی آئی۔5&4، ساگری، نیو کلیام، سپارکو، روات، چوک پنڈوری، ایچ پی ٹی۔3، سیکٹر۔A,B,C,E,H، سیکٹرFFBL، توقیر حیدر، ارسلان عالم، سیکٹر AC&F، سیکٹرKLMN، سیکٹرH&F، عسکری ٹاور۔2، سیکٹر۔G، سی ڈبلیو او، میجر ریاض نیو، عبداللہ پور، دریائے جالب، راول، ساگر پور،
غریب وال فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 11:00بجے تک،کلر، سہالہ کالج،نیو روات،بسالی،آر سی سی آئی۔1,2&3،ریڈ کو، ڈی ایچ اے ہومز،پنڈ جاتلہ،ایچ پی ٹی۔1&2،پی اے ای سی ایچ ایس، منصور شہید فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔