اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 10 مارچ2024 کو جی ایس او سرکل میں صبح09:00بجے تا شام04:00بجے کے دوران ڈھوک حسو،رتہ،کیرج فیکٹری،سوشل سکیورٹی ہسپتال،اے ایم سی،بی بی شہید،میجر مسعود، احسن آباد،سبحان شہید،ریلوے کالونی،سی ڈی ایل،علامہ آباد فیڈرز جبکہ صبح08:00بجے تا شام06:00بجے کے دوران چرآہ،طفیل شہید فیڈرز ا ور گردونواح میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔