اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس( کل) پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
14اپریل کو صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی، بھارہ کہو۔I&II،گالف سٹی،شاہ پور،شریف آباد،کنڈ راجگان،چھٹہ بختاور،ترامڑی،رہاڑہ،لہتراڑ روڈ،آزاد شہید،وحید آباد فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،رینج روڈ،سہام، چاکرہ، I-14/3،لکھو روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، فضل احمد شہید،جاپان روڈ،،جناح۔I،جناح۔II،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ،جیل پارک۔I،کار چوک،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،موہرہ نگیال فیڈرز، اٹک سرکل، حسین آباد، احمد نگر،کرنل شیر خان،پتھر گڑھ،اسلام پورہ،لالہ زار،سمال انڈسٹریل اسٹیٹ،خان آباد،منیر آباد،لالہ رخ،سجاد شہید، لانی والہ، سٹی۔II،تنزہ ڈیم فیڈرز،چکوال سرکل،
سی ایس شاہ،دلوال فیڈرز،جہلم سرکل،محلہ شہیداں،اجمل شہید،F-7کچہری،عباس پورہ،پکھوال،F-9چک دولت،جاکھڑ،انڈسٹریل،بورین،F-2چپ بورڈ، F-10کالا بیس فیڈرز،جی ایس او سرکل، صبح06:00بجے تا دن 02:00بجے تک،بہارہ کہو،ڈپلومیٹک انکلیوژ،بری امام،منڈلہ،شاہدرہ،این سی پی،اتھال،شاہ پور،بہارہ کہو۔2،گالف سٹی،این آئی ایچ،ٹی اینڈٹی، انگوری فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581302