اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کے لئے کل (پیر کو)عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔
اتوار کوترجمان آئیسکوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
28اپریل صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،سی ایس ٹی،فلور مل۔I،انڈسڑیل۔II،پی سی،ٹی ڈی سی پی،ایم سی ایم، گھڑیال،کوہالہ،سنی بینک،اپر ٹوپہ،بارین،کلڈانہ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ،پی اے ایف،کنڈ راجگان،چھتہ بختاور،ترامڑی،رہاڑہ،لہتراڑ روڈ،آزاد شہید،وحید آباد، فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ایف بلاک،چئیرنگ کراس،گولڑہ،شمس کالونی،ماڈرن فلورمل،ویسٹریج،راجہ آباد،این آر سی،ڈھوک چوہدریاں فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،ڈھوک نور،جاپان روڈ،کلر سٹی،فضل احمد شہید،نیو چوآہ،پیپسی،ماڈل ٹائون،ہمک،آر سی سی ایکسپریس،سرور شہید،سواں فیڈرز، اٹک سرکل، پیپل کالونی،مینا والہ،نورپور،لانی والہ،تنزعہ ڈیم فیڈرز، چکوال سرکل،پی ڈی خان،لًلہ،طوبا،کچہری،کے ایس مانیز،احمد آباد،چکرال،دھرابی فیڈرز،جہلم سرکل، پکھوال،F-9چک دولت،جاکھڑ فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588441