اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
شیڈول کے تحت کل پیر کو صبح08:00 بجے سے دن01:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،شاہ پور، اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔I&II،گالف سٹی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،APF،SPD،پڑیال،چکری،حسکول،چہان،رینجر،رحمت آباد۔I،فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،I-14/2،I-14/3،lلکھو روڈ،سیکٹر۔IV،ائر پورٹ سوسائٹی،اظہر آباد،گولرہ،زرکون ہائٹس، فیڈرز،اٹک سرکل،ملہوالی،سٹی،سونی،مسلم ٹائون،کھڑپہ،شاہ دیر، فیڈرز ، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،گولڑہ۔II،درگاہ،چرآہ،پنسٹن کالونی فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،
گوالمندی،امیر حمزہ،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1&II،نوگزی،فضائیہ۔I&II، بجنیال۔I&II،خداد سٹی،گندھارہ سٹی،گریس لینڈ،موہن پورہ،جناح،ٹینچ بھاٹہ، فیڈرز،،راولپنڈی کینٹ سرکل،جہانگیر روڈ،پاکستان ریلوے،ایل ٹی سی،اولڈ مندرہ،نیو مندرہ،حامد جھنگی،وارڑ نمبر۔8،حیات سر روڈ،جھٹہ ہتھیال،بھل،جرار کمیپ،حیال فیڈرز،چکوال سرکل،منارہ،استقلال کمیپ،PAF فیڈرز،جہلم سرکل،ثنااللہ،سی ایم ایچ،مشین محلہ فیڈرز، صبح09:00 بجے سے دن،12:00بجے تک،
فوجی سمینٹ پلانگ اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔