آئیسکو ریجن میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے 50 سے زائد فیڈرز پر فالٹ ، ٹریپنگ کے باعث بجلی فراہمی معطل

136
آئیسکو

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن میں بیشتر علاقوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے مختلف گرڈ اسٹیشنز سے منسلک 50 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ سے بجلی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان آئیسکو کے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق لوہی بھیر، ہائی وے، پولیس لائن ، گولڑہ ، علی پور، مصریال ، آئی فورٹین تھری، ویسٹریج اور نیو روات فیڈرز پر فالٹ پیش آنے کہ وجہ سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ لالہ زار، چونترہ، کشمیر روڈ، نارہ مٹور، کہوٹہ سٹی، لہتراڑ، مورگاہ ، ریس کورس ، جاتلہ ، سیام اور سنگھوئی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فالٹ پیش آنے کے بعد کمپلینٹ سٹاف انفرادی اور فیڈرز فالٹ کلیر کرنے میں مصروف ہو گئے۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں اور شکایات کا اندراج ہیلپ لائن نمبر 118 یا متعلقہ ایس ڈی او آفس کے کمپلینٹ نمبر پر کریں۔