اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):آئیسکو ریجن میں ضروری سسٹم مینٹیننس کے سلسلہ میں 20 اگست کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 20 اگست2024 اسلام آباد سرکل صبح06:00 بجے تا دن 11:00 بجے تک اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،دھلہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،باغ سرداراں،عیدگاہ،ڈھوک نجو،علی مارکیٹ،خیابان سرسید،محمدی چوک،ایس ایم دین،حیدری چوک،چاکرہ،ڈھوک حسو، عالم آباد،بڈھانہ،راجہ سلطان فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،پی ڈبلیو ڈی۔II، میجر ریاض،لالہ زار،لال کڑتی،زراج۔I&II،آئی اےسٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال فیڈرز، اٹک سرکل،
ائر یونیورسٹی،پی ایم ہائوسنگ کالونی فیڈرز ،جہلم سرکل،دینہ۔I بکرالہ فیڈرز، چکوال سرکل،ڈفر،پی ڈی خان،دھڑنکہ،ملت چوک،تھرپال فیڈرز ، صبح08:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے اور گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔