آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں تیز طوفان اور بارش، 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ رپورٹ

144
آئیسکو

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں تیز طوفان اور بارش کے باعث 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ کے حوالہ سے ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ سکیم 2 جی ٹن ون، انگوری، لوہی بھیر، پشاور روڈ، ریس کورس، ایف بلاک اور مسلم ٹاؤن فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوہان، ڈھوک اعوان، مورگاہ، نیو کلیام ، کہوٹہ سٹی، روات سیداں، ہمک اور سہالہ کالج فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی عارضی تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سٹاف فیڈرز ٹرپنگ اور انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے فیلڈ میں موجود ہے۔

صارفین طوفان اور بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کے نزدیک ہرگز نہ جائیں۔ شکایات کے اندراج کے لیے ہلپ لائن 118 یا سی سی اہم سی کے نمبر 0519252933 پر کال کریں۔