اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز سے پیر16 اکتوبر کوصبح07:00بجے تا دن12:00بجے تک درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی بند رہے گی۔ اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق سسٹم کی ضروری مرمت/ڈویلمپنٹ ورکس کی وجہ سے آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرزسے درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اسلام آباد سرکل کیانڈسٹریل۔I،II،III، وارد، اولڈ پی ٹی این، اتحاد فائونڈری، ایس ایچ سٹیل،صدیقی سٹیل، ایس ای ایس، فضل گھی، یو فون، ہائی وے، سروس روڑ ایسٹ، ضیا مسجد، اقبال ٹائون،کلب۔I،پیر سوہاوہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل، امین ٹائون،فضائیہ، نیو ملپور فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،یو سی لکھن،کرنب کسوال، مورگاہ، پارک ویو، پنڈی بورڑ فیڈر، جہلم سرکل، کوہار، ثنا اللہ، F-3 گل افشاں،گرمالہ، شاہ سفیر فیڈرز اٹک سرکل، بولینوال فیڈر، چکوال سرکل،مورت، تلہ گنگ سٹی، بشارت، خیر پور فیڈرز ا ور اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی ۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔