اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پربوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مورخہ پیر 10جون 2024 کو صبح 07 بجے تا دن10 بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل،کٹاریاں فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،میڈیا ٹائون۔II فیڈر،مورخہ 11جون ، صبح07 بجے تا دن10 بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل، ایف بلاک فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،سی بی آر۔I فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔