آئیسکو نےبوجہ ضروری مرمت مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

85
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کل جمعرات کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 31 اگست صبح9بجے سے دن 2 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،طفیل شہید،چرآہ،فراش ٹائون،کرپہ،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی فیڈرز صبح7بجے سے دن12 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،I-10/2 فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،کہوٹہ سٹی۔II،حنیف شہید،ابرار شہید، پنجار، خواجہ، نڑ، مورگاہ،پارک ویو،پنڈی بورڑ،ایف ایف ایچفیڈرز، چکوال سرکل،ملہال مغلاں فیڈر ، اٹک سرکل،ایچ ایم سی روڑ،ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،پنڈ پران، ویلی، گلشن صحت، سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،اے ڈبلیو ٹی۔4،ایم وی سی ایچ ایس،ایم پی سی ایچ ایس بی۔17،پسوال،سرائے خربوزہ،کامرہ رورل،مانسر،گوندل،حاجی شاہ، حمید، قطبال، مورت،

فتح جنگ رورل فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔