اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) بدھ کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 13 ستمبر صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی، رہاڑہ،پی ایچ اے،کری روڑ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز،صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ، اسلام آباد سرکل،رہاڑہ،چھٹہ بختاور، ترامڑی، لہتراڑ روڑ،وحید آباد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،شاہ پور،ٹیپو روڑ،اولڈ روات، نیو روات،سی ڈبلیو او،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال، بسالی، پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،لالکڑتی،کینٹ فیڈرز،راولپنڈی سٹی
سرکل،ظفرالحق،کمیٹی چوک،آریہ محلہ،ڈھوک کھبہ،ڈھوک چوہدریاں،ریڈیو پاک،کمال آباد،کپٹن عامر،پیپلز کالونی،عزیز آباد، نیو ملپور،شہید محمد دین فیڈرز،اٹک سرکل،کامرہ رورل، مانسر،گوندل،حاجی شاہ،حمید،بولینوال،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی، شاہ اللہ دتہ،اے ڈبلیو ٹی۔4،ایم وی سی ایچ ایس،ایم پی سی ایچ ایس بی۔17،پسوال،سرائے خربوزہ فیڈرز،
جہلم سرکل،پوران،شاہ سفیر،نیو خانقاہ،ایم ریاض شہید،روہتاس فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389787