اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) بدھ کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 20 ستمبر صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چٹھہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ روڑ،ترامڑی، آئی ایس آئی،رہاڑہ،پی ایچ اے،کری روڑ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال،وحید آباد فیڈرز،صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،F-17/1، F-17/2،نوگزی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ، کوہالہ، مورتفیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،
عزیز آباد،پیپلز کالونی،این آر سی فیڈرز ، اٹک سرکل،کامرہ رورل،مانسر،گوندل،حاجی شاہ،حمید،نواب آباد،قطبال،مورت، فتح جنگ رورل فیڈر،چکوال سرکل،بشارتفیڈر،جہلم سرکل،کوہار،سرائے عالمگیر،فتح پور، شکریلہ،منڈی بھلوال،ملٹری کالج، عباس پور، اجمل شہید،F-7کچہری فیڈرز ا ور گردونواح میں بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔
وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے جبکہ گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔