آئیسکو نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

114

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو ر)یجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس پیر 22اپریل کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

پیر 22 اپریل2024، صبح08:00بجے تا دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،سوہدرن روڈ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ، نیسٹ روڈ،لکھو روڈ،آفیسر کالونی،جاپان روڈ،سی بلاک فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مورگاہ،فوجی فاؤنڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،اے او ڈبلیو ایچ ایس، ولایت کمپلیکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو فیڈرز،چکوال سرکل،سی ایس شاہ، ڈنڈوت فیڈرز،جہلم سرکل،پران فیڈر، صبح08:00بجے تاشام05:00بجے تک،جی ایس او سرکل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی۔II،فتح پور،چروہی،سٹی۔I،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔