آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

86

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعہ کے روز جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 9 ستمبر کی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل، کامسیٹ،چٹھہ بختاور،پارک انکلیو،لہتراڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی،رہاڑہ، پی ایچ اے، کری روڑ، سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز، صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک کینٹ سرکل،شاہ پور فیڈر، صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-8/4،سروس روڈ،مسلم ٹائون،ایف ایچ ایس،جناح کیمپ،کے آر ایل فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،آئی ایس ٹی، نیوروات، لالکڑتی،کینٹ،کوہالہ،مورت،اولڈ روات، نیو روات، سی ڈبلیو او،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو،کرنب کسوال فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ریڈیو پاک،کمال آباد،کیپٹن عامر، پیپلز کالونی،عزیز آباد،بجنیال، چاکرہ،جھنگی،F-17/1،F-17/2،نوگزی فیڈرز،اٹک سرکل،ایچ ایم سی روڑ،ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،پی ایم ہائوسنگ کالونی،ائر یونیورسٹی فیڈرز،جہلم سرکل،ثناء اللہ،شکریلہ،گرمالہ،ایف ٹو چپ بورڈ،ایف نائن چک دولت،جنڈ محلو فیڈرز جبکہ 10 ستمبر کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک کینٹ سرکل،شاہ پور فیڈر، صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-10/1،I-11/1 فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اور گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔