آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

124
IESCO

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 14 اکتوبر کی صبح 9 بجے سے دن 2بجے تک ،اسلام آباد سرکل،طفیل شہید،چرآہ،فراش ٹائون،کرپہ فیڈرز،صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-10/1،I-11/1 فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،طماسمہ آباد،شمس کالونی،نسٹ روڑ،نیو ملپور،سکستھ روڑ،ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل،کھنہ روڑ،گلشن قائد،ائر پورٹ،گنگالفیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،یو سی لکھن،نشان حیدر،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی، پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل، ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،ایس پی ڈی۔II،پی اے ایف،آر آئی سی،گریسی لائن،رحمت آباد۔I،جہانگیر روڑ،وی وی آئی پی، رحیم آباد فیڈر، جہلم سرکل، پران،فتح پور،

سنگھوئی،چوٹالہ،کپٹن نثار شہید،ایکسپریس منگلہ،مدو کالس،گداری،شاہ سفیر،نیو خانقاہ، فیڈرز، چکوال سرکل،مدینہ ٹائون،کٹاس،دلوال، منارہ، فیڈرز، اٹک سرکل، پی ایم ہائوسنگ کالونی،ایئر یونیورسٹی فیڈرز جبکہ 15 اکتوبر کی صبح 7بجے سے دن 12 بجے تک، راولپنڈی کینٹ سرکل،میجر ریاض،لالہ زار، جھاورہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔