آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

99
IESCO

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 14 نومبر کی صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک راولپنڈی کینٹ سرکل،سواں گارڈن۔1،این پی ایف۔1،نیو کلیام،اسلام آباد فیڈ مل، جھٹہ ہتھیال، بسالی، پنڈ جاتلہ، لیب I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ، کوہالہ،مورت،ریورگارڈن 1،ریورگارڈن 2،سوان گارڈن 1،سواں گارڈن۔2، کہوٹہ سٹی II،حنیف شہید،ابرار شہید،پنجار،خواجہ،نڑ فیڈرز، اٹک سرکل،پورمیانہ،راشد منہاس،شاہیہ،گڑہی افغانہ،کامرہ رورل،مانسر،گوندل،حاجی شاہ، حمیدِ، سرکہ،شاہی خان،دلاورآباد،کرنل شیر خان،پتھر گڑہ،احمد نگر فیڈرز، چکوال سرکل،بحر پور، مدینہ ٹائون،مورت،مین بازار،آرا بازار فیڈرز،صبح 9بجے سے دن 2 بجے تک اسلام آباد سرکل،

یو سی روڑ،کورال فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،قائد آباد،پیرودھائی فیڈرز، صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جی ایس او سرکل،روات،حضرو،نڑ ٹوپہ،ریڈیو پاک II،دریائے شریف،شہنکہ،ریڈیو پاک۔I،شمس آباد،غورغشتی،لارنس پور،ہٹیاں،قاضی آباد،ویسا،مسکین آباد،موسافیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔