اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں (کل)جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
23مئی کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل، ممتاز سٹی فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،اولڈ روات،نیو روات،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو فیڈرز، جی ایس او سرکل،صبح6بجے تا دن 10بجے تک حنیف شہید،ابرار شہید،غزن خان،نڑ،کے آر ایل،لہتراڑ،خواجہ،نارہ مٹور،کہوٹہ سٹی،پنجر،کہوٹہ سٹی۔II،ٹی ایچ کیو ہسپتال،لہتراڑ۔II،کروڑ،بلاورہ،کوٹلی ستیاں فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600322