آئیسکو نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

147
IESCO

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بدھ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 9 اکتوبر کی صبح 7 بجے سے دن ایک بجے تک اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،کامسٹ،چٹھہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی،کنڈ راجگان،رہاڑہ،پی ایچ اے،پی ایچ اے۔II،کری روڈ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،کوٹ جبی،محبوب شہید،

پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک، فوجی فاؤنڈیشن،مورگاہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک حسو،پیرودھائی،قائد آباد،مسلم آباد،گلزار شہید،احسن آباد،انڈسٹریل،سوشل سیکورٹی،باغ سرداراں،عالم آباد،آفیسر کالونی،ریڈیو پاک،طارق شہید،ای ایم ای کمپلکس،خیابان سر سید فیڈرز، اٹک سرکل،مانسر، حاجی شاہ،گوندل،کامرہ رورل،

حمیدفیڈرز،چکوال سرکل،سرپاک،اسلامیہ چوک، چکرال،سرکال،راول فیڈرز،جہلم سرکل،شمس آباد،چھپران،پکھوال،F-9 چک دولت،جاکھڑ فیڈرز،صبح9بجے تا دن3بجے تک،جی ایس او سرکل،کھوئی رتہ ایکسپریس،چروہی ڈونگی،دانہ بھل،سری،چروہی ایکسپریس،بھرت گالہ،دربار مائی ٹوٹی،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔