آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

152
IESCO

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کل منگل کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کر دہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی ۔

آئیسکو کے مطابق 12 ستمبر کی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک اسلام آباد سرکل، اپر ٹوپہ، پتریاٹہ، ٹی ڈی سی پی، صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک،کوہالہ، مورت، بوہی گھیر، سالار گاہ، غوری، شفیع چوہان، اسلام پورہ، سید کسران، I-8/4، سروس روڈ، مسلم ٹائون، ایف ایچ ایس، جناح کمیپ، کے آر ایل، بی بی شہید، کھنہ روڈ، گلزار قائد، ائیر پورٹ، گنگال، وی وی آئی پی، رحیم آباد، ذیشان کالونی، ترنول، چاکرہ، جھنگی، ایس پی ڈی ٹو، پی اے ایف، آر آئی سی، گریسی لائن، رحمت آباد1-، جہانگیر روڈ، کہوٹ سٹی 2-، حنیف شہید، ابرار شہید، پنجر، خواجہ، نڑھ، غور غشتی، بارا زئی، مسکین آباد، شاہ دھیر ، ریڈیو پاکستان 1&2، لارنس پور، غازی آباد، جی بی ایچ پی کالونی، F-17/1&2، نوگزی، FECHS، سواں گارڈن 1-، سرائے عالمگیر ، فتح پور، چھپران، شکریلہ، منڈی بھلوال، ملٹری کالج، شمس آباد، عباس پورہ، اجمل شہید، F-7 کچہری، فیڈرز، ،صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک شاہ پور فیڈرا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔