آئیسکو ) نے (کل) کے لیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

3
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں کل (بدھ) کے لیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 25جون کو اسلام آباد سرکل،پیر سوہاوہ فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔IV،ائیر پورٹ سوسائٹی،اظہر آباد،گولڑہ،زرکون ہائٹس فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،کوہالہ،فاطمہ جناح،رحمت آباد۔I فیڈرز پر صبح08:00 بجے سے دن01:00بجے تک بجلی بند رہے گی

جبکہ اسلام آباد سرکل،کنڈ راجگان،سکیم۔II فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،سہالہ کالج،جہانگیر روڈ،پاکستان ریلوے فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،گوالمنڈی،کمال آباد،موہن پورہ،جناح فیڈرز، جہلم سرکل،ٹھاکرہ،گلیانہ،ڈورا بھڈیال،آر ٹی ایم ملز،کے ٹی ایم ملز،کلیاء فیڈرز،چکوال سرکل،اسلامیہ چوک،سرپاک فیڈرز پر صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک بجلی بند رہے گی۔ چکوال سرکل پکھوال،بھڈیال فیڈرز گردونواح میں صبح05:00 بجے سے دن12:00بجے تک بجلی بند رہے گے۔ آئیسکو کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔