اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام شکایات کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان کل بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک ای کچہری کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم ، چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے
اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو احکامات جاری کریں گے۔ بدھ کو ترجمان آئیسکو کے جاری بیان کے مطابق صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لیے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105-051 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں ۔