آئیسکو چیف نےمری، نتھیا گلی، گلڈنہ، ایوبیہ اور دیگر پہاڑی مقامات پر ممکنہ برف باری و شدید موسم کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات دیئے ہیں

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ مری، نتھیا گلی، گلڈنہ، ایوبیہ اور دیگر پہاڑی مقامات پر ممکنہ برف باری و شدید موسم کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسران و اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ مری، نتھیا گلی، گلڈنہ، ایوبیہ اور دیگر پہاڑی مقامات پر ممکنہ برف باری و شدید موسم کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسران و اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر بروقت قابو پانے کے لئے متعلقہ دفاتر کو اضافی میٹریل جیسے کے بجلی کی تاریں ،کھمبے ،میٹرز اور دیگر فوری طور پر فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گئے تا کہ ایک اچھے ٹیم ورک کی بدولت صارفین کو بہترین سروسز یقینی بنائی جا سکیں۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کے وہ اپنی شکایات کا اندارج ہیلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبر 0519252933 پر کریں۔