اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس (کل) پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ اتوا ر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
5مئی 2025 ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل،G-15/4،محمدی چوک،ڈھوک کھبہ،نیسٹ روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،رحیم آباد،ایس پی ڈی۔II،شاہ پور،کینٹ فیڈرز،چکوال سرکل،مدینہ ٹائون فیڈر،صبح08:00بجے تا شام 04:00بجے تک، اٹک سرکل،کھنڈا،گگن،میناوالہ،نورپور فیڈرز،جی ایس او سرکل،صبح08:00بجے تا شام 06:00بجے تک،سٹی۔II،سہیکہ۔II،خادم آباد،نڑ،دھرنال،فارن آفس،این ٹی سی،ای ٹی بی پی،G-5،پنڈوریاں،شہزاد ٹائون، سکیم۔II،پاک چاہنا سنٹر،ہاسپٹل،سی ڈی اے،G-6،ISI فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔