اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 03 اور 04 جولائی کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔بدھ کو آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
03 جولائی صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،علامہ اقبال،اظہر آباد،گولڑہ،زرکون ہائٹس فیڈرز،جی ایس او سرکل، 132KVکوٹلی،کھوئی رتہ،اسلام گڑھ اور چک سواری گرڈ سٹیشنز پر ضروت پڑنے پر50سے60 میگا واٹ لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،جناح روڈ فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل،پڑیال فیڈر، 04جولائی صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،کنڈ راجگان،سکیم۔II فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،گوالمنڈی فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔