آئیسکو کا ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

115
آئیسکو

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل ) پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

16 ستمبر2024، صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،جی او آر فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،آفیسر کالونی،ڈھوک چوہدریاں،کٹاریاں،ہولی فیملی،ایف بلاک،بنی،فاروق اعظم روڈ،شمس کالونی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،دھمیال۔I،لالکڑتی،یوسی لکھن،شاہ جیون،گلشن سعید،محبوب شہید،پارک ویو، پنڈی بورڈ،جیل پارک، کار چوک فیڈرز، جہلم سرکل، سی ایم ایچ جہلم،

نیو کینٹ،سیلہ،بئی خان،کلیہ، پنڈ متے خان،اجمل شہید،F-7کچہری،عباس پورہ،پکھوال،F-9چک دولت،جاکھڑ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔