آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

147

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ سسٹم مینٹیننس 9 اپریل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

9اپریل 2025 کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک اسلام آباد سرکل،اقبال ٹائون فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،شمس کالونی فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،محبوب شہید،پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک۔I،کار چوک،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،فضل احمد شہید فیڈرز، اٹک سرکل،سجاد شہید،لانی والہ،تنزہ ڈیم،وحدت کالونی،غوری،نوازش شہید،شیر شاہ سوری،ایس ایس ڈی آرمی بریگیڈ،کامسٹ یونیورسٹی فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح7بجے تا دن12بجے تک کے آر ایل ہسپتال،سی۔2،سک چین،سنٹورس ہوٹل،میزان بینک،پاک لینڈ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔