آئیسکو کا پیر کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق …

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

شیڈول کے تحت کل پیر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک اسلام آباد سرکل کے ،ٹی ڈی سی پی، ایم سی ایم، گھڑیال، اپر ٹوپہ، پتریاٹا، پی اے ایف اور کلڈانہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل کے، راجہ سلطان، نیو ملپور، مزمل ٹاؤن، النور کالونی، طارق شہید، نواز کالونی، بی این ہسپتال، ظفرالحق، ڈھوکے کھبہ، میجر مسعود، صرافہ بازار، گوالمنڈی، ویسٹریج، خیابانِ سر سید، باغ سرداران، مدینہ کالونی، پیپلز کالونی، چیئرنگ کراس، ریڈیو پاکستانـاول، بجنیال، بجنیالـدوم، نون اور موہن پورہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل کے، مکہ چوک، ڈھیری حسن آباد، اسٹیٹ بینک، ڈھوک نور، کوہالہ، پنجار، میجر محمد حنیف، سپاہی ابرار حسین، چوک پنڈوری، نیو چوہا خالصہ، سہالہ کالج، منڈرا، ایل ٹی سی (گوجر خان)، حماد جھنگی، منڈراـدوم، پنڈ جھٹلہ، بھنگالی، سید کسران، چک بالی خانـ2، سی بی آرـ2، اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو، سی ڈبلیو او اور آئی ایس ٹی فیڈرز .

صبح 07:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، کہوٹہ سٹیـ1، لہتراڑـ1 اور ناڑھ فیڈرز، اٹک سرکل کے، غازی کوہلی، مارگلہ، سنگجانی، اے بلاک، آرکیڈ، لالہ زار، برہما، کوہسار ویلی، بابڑکی، حمید، حاجی شاہ، گھوڑ گھشتی، پیپلز کالونی (ٹرپل سرکٹ)، شکرادر (ٹرپل سرکٹ)، مڑی (ٹرپل سرکٹ)، دلاور آباد ٹی/سی، سرکہ ٹی/سی، شادی خان ٹی/سی، گولڑہ، سونی، پنڈی گھیب سٹی، نورپور، جھنگ، بھنڈر، ڈھورنل، گگن، امان پور اور فوارہ چوک فیڈرز ،چکوال سرکل کے، کوٹ چودھریاں، مینگن، سیتھی، اسلامیہ چوک، ڈیرہ مسلم، دھڈیال سٹی، ملہل مغلاں، سرکل، بشارت، ڈفر، ڈلوال، للہ ٹاؤن، کے ایس مائنز، عبداللہ پور، کوٹ گلہ، کوٹ شیرا، پچنند، ملکوال، اکوال، بلال آباد، دھیرمونڈ اور خوئیاں فیڈرز، جہلم سرکل کے، نیو کینٹ جہلم، سی ایم ایچ جہلم، شکریلا، شمس آباد، سٹی ہاؤسنگ، چمالہ، گڈاری، پھڈیال، ناتھوالہ، ایفـ12 (سنگھوئی)، صفدر شہید، سی او محمد اکرم، وارڈ نمبر 8، پنڈ مٹے خان، غوری دھمائک، چھپر شریف، گلیانہ، دورہ بدھال اور کنگر تھٹھی فیڈرز ، جی ایس او سرکل میں صبح 10:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،چڑھوئی، سٹیـ2، سہنسہ، فتح پور، سٹیـ1، نار اور خوئی رٹہ فیڈرز ، دوپہر 12:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، سٹی، ڈاٹوٹ، جندروٹ، موہڑہ اور کرالہ فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔