کھیلوں کے میدانوں وسپورٹس کمپلیکس کو مزید فعال بنانا حکومت کی ترجیح ہے، فیصل ایوب کھوکھر

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیبل ٹینس اور سکواش کی سہولیات کا افتتاح کیا

لاہور۔27اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیبل ٹینس اور سکواش کی سہولیات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کی سہولیات اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔فیصل ایوب کھوکھر نے بیڈمنٹن کورٹ، کراٹے، میٹ ریسلنگ، جم و فٹ بال گرائونڈ کا بھی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی وکھیلوں کے میدانوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی قیادت میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا اور حکومت پنجاب نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کھیلوں کے میدانوں اور سپورٹس کمپلیکس کو مزید فعال، بہتر اور جدید بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں، اس لیے ہر باصلاحیت نوجوان کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیت منوانے کا موقع ملنا چاہیے۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کھلاڑیوں کو معیاری تربیتی سہولیات کی فراہمی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔دورے کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور محکمہ سپورٹس کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔