آئیسکو کا (کل) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

125

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس (کل) بدھ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سالانہ سسٹم مینٹیننس /ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

12 مارچ صبح 07:00 بجے سے دن 11:00 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،ریڈیو پاک-Iفیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،محبوب شہید،پارک ویو، پنڈی بورڈ،جیل پارک۔I،کار چوک،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،مورگاہ،جاپان روڈ، جناح-I&II فیڈرز،اٹک سرکل،انجینئرنگ یونیورسٹی،ایچ آئی ٹی، میوزیم، D-18، D-17، شاہ اللہ دتہ فیڈرز،چکوال سرکل،خان پور فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔