اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ، چکوال میں نادہندگان کے خلاف بجلی واجبات کی وصولی کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہی دن میں ریجن بھر میں 670 نادہندگان سے 2 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان آئیسکو کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سرکل میں 278 نادہندگان سے 62 لاکھ 31 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اٹک سر کل میں 108 نادہندگان سے 59 لاکھ کی ریکوری ، راولپنڈی کینٹ سرکل میں75نادہندگان سے 55 لاکھ 39 ہزار کی ریکوری،راولپنڈی سٹی سرکل میں 38 نادہندگان سے 3 لاکھ 16 ہزار کی ریکوری، جہلم سرکل میں 125 نادہندگان سے 25 لاکھ 95 ہزار کی ریکوری جبکہ چکوال سرکل میں 46 نادہندگان سے 40 لاکھ 19 ہزار کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان آئیسکو راجہ عاصم نذیر نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈیٹیکشن اور ریکوری ٹیموں کو پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے، صارفین میڑز کٹنے کی زحمت سے بچیں اور بجلی کے بل بروقت ادا کریں ۔