اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیچ نمبر1تا4کے صارفین کی بجلی بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع دیتے ہوئے27ستمبرسے30ستمبر2024 کر دی گئی ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق عید میلاد النبی کی تعطیل کے باعث بیچ نمبر11کی مقررہ تاریخ17ستمبر سے بڑھا کر 18ستمبر کر دی ہے۔
صارفین اب بغیر کسی پریشانی اوراضافی سرچارج کے اپنے بجلی بلز کی ادائیگی کر سکیں گے اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو دفاتر اور مجاز بنکوں کو پیشگی مطلع کر دیا گیاہے ۔ ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر تمام شٹ ڈائون منسوخ کر دیے گئے ہیں اور فیلڈ افسران کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔