اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے روز لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔
آئیسکو ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 3 اکتوبر کی صبح7بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل، چکوال سرکل،ونہار،مدینہ ٹائون فیڈرز ، اٹک سرکل،ایچ ایم سی روڑ، ٹیکسلا،شیر شاہ سوری فیڈرز،صبح 8بجے سے دن 2 بجے تک ،جی ایس او سرکل،دھیر کوٹ،چمن کوٹ،رنگلہ،دانہ ایکسپریس،دھیلا،سوہاوہ منہاسہ،نمبل،بیروٹ کاظمی، دھیرکوٹ۔II فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔