آئیسکو کی جانب سے 27 جون کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

3

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 27 جون 2025ء کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

27 جون 2025 کو صبح 08:00 بجے سے دن01:00بجے تک اٹک سرکل،ملہوالی،سٹی،سونی،مسلم ٹائون،کھڑپہ فیڈرز، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،گولڑہ۔II،درگاہ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،گلشن آباد،ریڈیو پاک فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔