آئیسکو انتظامیہ نے صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کے لیے (کل ) 20 جولائی کو تمام آپریشن سرکلز میں فیس بک ای کچہریوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ صارفین مقررہ اوقات میں براہِ راست آئیسکو افسران سے رابطہ کر کے اپنی شکایات درج اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔
آئیسکو کی فیس بک ای کچہریاں کل منعقد ہوں گی، صارفین بجلی شکایات براہِ راست درج کرا سکیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):آئیسکو انتظامیہ نے صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کے لیے (کل ) 20 جولائی کو تمام آپریشن سرکلز میں فیس بک ای کچہریوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ صارفین مقررہ اوقات میں براہِ راست آئیسکو افسران سے رابطہ کر کے اپنی شکایات درج اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام آپریشن سرکل انچارجز کل صبح 9:30 بجے سے دن 11:30 بجے تک فیس بک ای کچہریوں میں صارفین کی شکایات سنیں گے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔آئیسکو ترجمان کے مطابق فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور موثرفورم ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔ صارفین سے گزارش ہے کہ ای کچہری کے دوران رابطہ کرتے وقت اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ ان کی شکایت کو بروقت متعلقہ دفتر تک پہنچایا جا سکے۔








