نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی۔

پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیااور متفقہ مشترکہ اعلامیے پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں