وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 21 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کا 21 جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 21 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔







