پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان نے خوراک کے معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 بیکریوں، ایک پولٹری شاپ، ایک ریسٹورنٹ اور ایک پکوان سنٹر کو سیل کر دیا جبکہ 13 درجن سے زائد خراب اور ٹوٹے ہوئے انڈے تلف کر دیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کا کریک ڈاؤن، 2 بیکریاں، پولٹری شاپ، ریسٹورنٹ اور پکوان سنٹر سیل

مزید خبریں
ملتان۔ 21 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان نے خوراک کے معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 بیکریوں، ایک پولٹری شاپ، ایک ریسٹورنٹ اور ایک پکوان سنٹر کو سیل کر دیا جبکہ 13 درجن سے زائد خراب اور ٹوٹے ہوئے انڈے تلف کر دیے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر چونگی نمبر 14، پل واصل، سورج کند روڈ، نیو ہاؤسنگ کالونی، چوک کمہاراں والا اور ریلوے روڈ پر واقع بیکریز، پکوان سنٹرز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں خراب انڈوں کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 بیکریوں کو سیل کیا گیا، آلودہ فریزر میں خوراک کی ذخیرہ اندوزی، واشنگ ایریا میں گندگی اور خوراک کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر نہ رکھنے جیسے سنگین نقائص پر پولٹری شاپ، ریسٹورنٹ اور پکوان سنٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ خوراک کی تیاری، ذخیرہ اور فروخت کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔








