پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1390زخمی

پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق1390زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1238ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 585 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق1390زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1238ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 585 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعدادو شمار کے مطابق257ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان100متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 89متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

مزید خبریں