سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اینڈی برنہم کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم اینڈی برنہم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روابط میں اضافہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دے گا، ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرے گا اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ عوامی مفادات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں برطانیہ کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







