آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز انچارج فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر بدھ 20 نومبر کو صارفین کے مسائل سنیں گے، ترجمان آئیسکو

71

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے تمام آپریشن سرکلز انچارج بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم بدھ 20 نومبر کی صبح ساڑھے 9 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز اورشکایات سنیں گے۔

ترجمان آئیسکو کے پیر کو جاری بیان کے مطابق صارفین شکایات کے فوری ازالے کے لئے اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ایس ای آئیسکو اسلام آباد کچہری ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500،

جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377 پر دیئے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔ صارفین سے درخواست ہے کہ رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کہ درج شدہ شکایت بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔