آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، محمد نعیم جان

57
آئیسکو ریجن میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ، پیشتر 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ سے بجلی کی فراہمی متاثر

courtsاسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد جاری ہے،ای کچہری صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بروقت حل کیلئے بہترین فورم ہے۔

پیر کو آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئیسکو انتظامیہ نے صارفین کو بجلی سے متعلقہ شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کیلئے مختلف پلیٹ فارم مہیا کئے ہیں اور اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے19فروری (بدھ )کو تمام آپریشن سرکلز انچارج صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔

صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 9260194۔051، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر9292675۔051، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر9293048۔051، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر4950343۔051، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر668500۔0543، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر9270377۔0544، پر دیئے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔

صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کہ درج شدہ شکایت بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔