اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے 21مئی بدھ کو صبح ساڑھے 9 بجے تا دن ساڑھے 11 بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوںکا انعقاد کریں گے۔ فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور موثرفورم ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 9260194۔051، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر9292675۔051،
راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر۔9293048۔051 ، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر4950343۔051 ، ، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر668500۔0543، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر9270377۔0544، پر دیئے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں۔ صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ ای کچہری کے دوران رابطہ کرتے وقت اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ ان کی شکایت کو بروقت متعلقہ دفتر تک پہنچایا جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599000