31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کینٹ سے منسلک مین ہول...

آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کینٹ سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی سے متاثرہ10 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال

- Advertisement -

آاسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کینٹ سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی سے متاثرہ10 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق آتشزدگی کے باعث 14 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس میں سے 10 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کمیٹی چوک، لیاقت باغ، آریا محلہ اور موہن پورہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کے لئے آئیسکو آپریشن ٹیمیں فیڈرز پر بجلی بحال کرنے لیے کام کر رہی ہیں۔ آئیسکو انتظامیہ بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل پر صارفین سےمعذرت خواہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=562537

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں