آئینی ترامیم کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، یہ معاملہ آج طے ہو جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی کابینہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

180
Information Minister Attaullah Tarr

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، یہ معاملہ آج طے ہو جائے گا۔

اتوار کو کابینہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رانا ثناءاللہ نے درست کہا ہے کہ آج یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں لیکن ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔